• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں، بڑے اسکور آنے کی امید ہے، مائیک اسمتھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مائیک ا سمتھ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں، امید ہے اچھے نتائج اور بڑےا سکورز بھی آنا شروع ہو جائیں گے سلمان علی آغا نے انگلینڈ سیریز کے بعد اپنی بیٹنگ تکنیک کو تھوڑا سا تبدیل کیا ۔ سعود شکیل بہت اچھی بیٹنگ فارم میں ہیں، مڈل آرڈر کے ورلڈ کلاس بیٹرہیں ۔ سری لنکا کے خلاف نوجوان بیٹرز کی کارکردگی بہت اچھی رہی ۔ بیٹرز کی اچھی پرفارمنس ابھی شروعات ہے، ہمیں کافی چیزوں پر کام کرنا ہے ۔ مائیک ا سمتھ نے انٹر ویو میں کہا کہ اذان اویس نے انگلینڈ کے خلاف اچھی بیٹنگ کی، جوفرا آرچر کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں اپنا لوہا منوایا ۔ مائیک اسمتھ نے کہا کہ طیب عارف جارحانہ بیٹنگ کرنا پسند کرتا ہے،محمد طحہ وقت لے کر لمبی اننگز کھیلنا جانتا ہے ۔ ٹیم میں مختلف اسکلز کے حامل بیٹرز کا ہونا بہت ضروری ہے ۔ تمام بیٹرز بیٹنگ کے بارے میں مزید سیکھنا چاہتے ہیں، بہتر سے بہترین کی بھوک سب میں موجود ہے۔مائیک نے کہا کہ وکٹ کیپر غازی غوری نے سری لنکا کے خلاف خود اعتمادی کے ساتھ بیٹنگ کی ۔