• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکواش ایونٹ، ملائشیا کے جواکم چواہ نے جیت لیا

کراچی (شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) ملائشیا کے جواکم چواہ نےہم وطن نمبر چھ سید یی ژیان سیاؤ کو شکست دے کر سی اے ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ فائنل کے مہمانِ خصوصی ایئر مارشل محمد سرفراز تھے اس موقع پر ایئر مارشل کاظم حماد، ہلالِ،صدر پاکستان اسکواش فیڈریشن ل، ایئر وائس مارشل سہیل اکبر، ڈاکٹر ریاض خان اور اسکواش کے لیجنڈز جان شیر خان اور قمر زمان بھی موجود تھے ۔