• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کے356 کے جواب میں بھارت کے 6 وکٹ پر 116 رنز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف اپنی پوزیشن مضبوط بنالی۔نیوزی لینڈنے پہلی اننگز میں 356 رنز بنائے۔جواب میں دوسرے دن کے اختتام تک بھارتی ٹیم چھ وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنا سکی۔دن کے اختتام پر دھروو جوریل 7 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے تاہم بھارت اب بھی نیوزی لینڈ سے 240 رنز پیچھے ہے اور اس کی صرف چار وکٹیں باقی ہیں۔قبل ازیں نیوزی لینڈ نے دوسرے روز اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں مزید 110 رنز کا اضافہ کیا۔ٹام بلنڈل نے نچلے نمبروں کے بیٹرز کے ساتھ مزاحمت جاری رکھی جبکہ بھارت کی جانب سے آکاش دیپ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔بھارت کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا۔ میٹ ہنری نے پہلے ہی اوور میں یشسوی جیسوال کو بولڈ کرکے میزبان ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد کائل جیمیسن نے دیودت پڈیکل اور شبھمن گل کو پویلین بھیجا۔رشبھ پانت اور کے ایل راہول بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔ دونوں کھلاڑی غیر ضروری جارحانہ شاٹس کھیل کر اپنی وکٹیں گنوا بیٹھے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمیسن، جیکب ڈفی نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔