• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی، نوجوان سمیر منہاس کی پہلی فرسٹ کلاس سنچری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ گولڈ کے پانچویں راؤنڈ کے تیسرے دن کے کھیل کی خاص بات نوجوان سمیر منہاس کی پہلی فرسٹ کلاس سنچری تھی۔ان کے علاوہ عمران رفیق اور زین بن فاروق نے بھی سنچریاں اسکور کیں طیب عارف اور محمد ہریرہ نے بھی سنچریاں بنائیں۔ اس سے قبل عبداللہ فضل نے ڈبل سنچری اور غازی غوری ۔عمیر بن یوسف اور محمد طحہ نے نصف سنچریاں بنائی تھیں۔نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں سیالکوٹ بلوز اسلام آباد کے 304 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 488 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔طیب عارف 142 اور محمد ہریرہ 128 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ان دونوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 253 رنز کا اضافہ کیا۔محمد قیصر نے 113 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ کھیل ختم ہونے پر اسلام آباد نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 42 رنز بنائے تھے۔ایبٹ آباد اسٹیڈیم ایبٹ آباد میں کراچی بلوز نے لاہور وائٹس کے 123 رنز کے جواب میں پہلی اننگز 564 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔محمد رضا 71 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔