• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وادی گھنول میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وادی گھنول میں کھیلی گئی پی ایس ایل پپرنگ سپر لیگ ٹیپ بال ٹورنامنٹ میں شامل نوجوانوں کی 14 ٹیموں نے حصہ لیا ، تھانواں ایلیون کے کپتان محمد صادق کی ٹیم نے ناقابل شکست رہ کر ٹرافی اپنے نام کی۔ غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو تحائف و نقد انعامات بھی دیئے گئے۔ محمد رضوان نامی نوجوان نے پپرنگ سپر لیگ کے نام سے ٹیپ بال ٹورنامنٹ انعقاد کیا۔ 14 میچز کھیلے گئے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل گھنول تھانواں ایلیون اور ینگ اسٹار کیوائی کے مابین ہوا، ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی تابش خان کو قرار دیا گیا جس نے تمام میچوں میں 30 رنز دے کر 10 وکٹیں حاصل کیں۔ گاؤں کی معروف سماجی شخصیت ملک لیاقت نے فاتح کپتان کو ٹرافی دی ۔