• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسنوکر، پاکستانی ٹیمیں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی، بھارت اور عمان کو شکست دیکر عمان مینز اینڈ ٹیم اسنوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔پاکستانی ٹیم ٹو میں شامل رانا عرفان اور مبشر رضا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں بھارت (2) کو 0-3 سے اور ٹیم ون میں شامل محمد آصف اور اسجد اقبال نے سعودی عرب کو 2-3 سے شکست دی۔