نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا

August 12, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد تھانے کی حدود کے ڈی اے پل کے قریب جمعرات کی شب ملزمان نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت اویس ولد نجم خان کے نام سے ہوئی ۔ مقتول نارتھ ناظم آباد بلاک بی کا رہائشی تھا۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے اس سے لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کر کے اسے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ملزمان مقتول کا پرس اور موبائل فون بھی اپنے ہمراہ لے گئے ۔