جنگ میڈیا گروپ کے اشتراک سے تھیٹر ڈرامہ ’ساڑھے چودہ اگست“ پیش کیا جائے گا

August 12, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جنگ میڈیا گروپ کے اشتراک سےمعروف ڈرامہ نگار،مزاح نگار اور اداکار انورمقصود کا تھیٹر ڈرامہ ’ساڑھے چودہ اگست“ پاکستان کی 75 ویں جشن آزاد ی کے موقع پر 14 اگست کوآرٹس کونسل کراچی کے آڈیٹوریم میں پیش کیا جائے گا۔ ڈرامے کی کہانی برصغیر کے دو عظیم رہنماوں جناح اورگاندھی کے گرد گھومتی ہے۔جناح اور گاندھی لوگوں کا ردعمل دیکھنے کیلئے کشمیر، لاہور، دہلی اور لندن کا دورہ کرتے ہیں اور تقسیم کے فیصلہ کے درست یا غلط ہونے کے الزامات کیخلاف ایک کیس کا دفاع کرتے ہیں۔ ڈرامہ کا آفیشل ٹیزر 16 جولائی، 2022 کو جاری کیا گیا تھاجس میںقائد اعظم محمد علی جناح اور گاندھی کو دکھایا گیا ہےجو ایک بینچ پر بیٹھے ہوئے ہیں ،اس موقع پرایک کیمرہ مین دونوں رہنمائوں کی تصویر ایک ساتھ لینے کی کوشش کرتا ہے۔