عمران خان کا کل کا جلسہ نئی سیاسی تاریخ رقم کرے گا، ہمایوں اختر

August 12, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا کہ کل لاہور میں منعقد ہونے والا عمران خان کا جلسہ ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کرے گا ،جس سیاسی جماعت کی جڑیں عوام میں ہوں وہ کسی وقت بھی عوام سے رجوع کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرتی جبکہ دوسری جانب حکمران اتحاد جو17جولائی کو اپنی عوامی مقبولیت دیکھ چکا ہے اسی بنیاد پر عام انتخابات سے راہ فرار کے بہانے ڈھونڈے جارہے ہیں ،تحریک انصاف موجودہ حالات سے ہرگز خوفزدہ نہیں بلکہ اسے مزید تقویت ملی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے 13اگست کے جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی رہنمائوں اور اکابرین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔