کراچی (افضل ندیم ڈوگر) ہنگامی صورتحال یا موسمی خرابی کی صورت میں حیدرآباد ایئرپورٹ کو 13سال بعد فعال کرکے متبادل ایئرپورٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس پر جلد کام شروع کیا جائے گا، ہنگامی صورتحال میں کراچی، سکھر، نواب شاہ کی پروازیں حیدرآباد ایئرپورٹ پر لینڈ کریں گی۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی ذرائع کے مطابق حیدراباد ایئرپورٹ کو بوئنگ 777 طیاروں کی لینڈنگ کے قابل بنانے کیلئے رن وے کی لمبائی7000 سے بڑھا کر 11500 فٹ تک کی جائے گی۔ حیدرآباد ایئرپورٹ کے رن وے کی اپ گریڈیشن کے تحت لینڈنگ کرنے والی پروازوں کے مسافروں کیلئے بہتر متعلقہ سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔