کراچی (ٹی وی رپورٹ) تجزیہ کاروں عمر چیمہ، بینظیر شاہ، مظہر عباس اور فخر درانی نے کہا ہے کہ اس وقت مختصر مدت کے فیصلوں کو زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے جبکہ طویل مدت کے لئے اصول اور ضابطے طے کرنا فی الحال ترجیحات میں شامل نہیں۔ کور کمانڈر کانفرنس میں کہا گیا کہ آئندہ کے لئے کسی بھی مقصد کے لئے نو مئی کے طرز کا قدم اُٹھانے نہیں دیا جائے گا۔ اور حکومت بھی کئی دفعہ کہہ چکی ہے کہ اسلام آباد ہماری ریڈ لائن ہے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کررہے تھے۔