لاہور (ایجنسیاں) پنجاب میں سی ٹی ڈی نے 98انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جس کے دوران 13دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔ ترجمان نے کہا کہ پاک پتن سے ’’را‘‘ کا خطرناک دہشت گرد واجد گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں کی شناخت عثمان، نعیم، عبدالمنان، واجد، اسامہ، عثمان، حسن، بابر کے نام سے ہوئی۔