کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں اپارٹمنٹ پر اسرائیلی فضائی حملہ،8فلسطینی شہید، متعدد زخمی، ریمَال کے گنجان آباد علاقے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، لوگ سو رہے تھے،تین دھماکوں سے کئی منزلیں تباہ،شہید افراد میں 3 خواتین، بچہ اور نوجوان شامل ،ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کیلئے شہری دفاع کی کارروائیاں جاری ہیں۔