راول ڈیم کے سپل ویزآج کھولے جائیں گے، متعلقہ ادارے ہائی الرٹ

August 12, 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) 12اگست صبح چھ بجے راول ڈیم کے سپل ویز کھولے جائینگے، اسسٹنٹ کمشنر رورل ذخرف فدا ملک نگرانی کریں گے۔سپل ویز صبح چھ سے دن گیارہ بجے تک کھلے رہیں گے۔ راول ڈیم اتھارٹی نے سپل ویز کھولنے کے بارے میں اسلام آباد انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ہے۔ راول ڈیم میں اس وقت پانی کی سطح 1751.40فٹ ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ جاری کر دی گئی ہیں ۔گردو نواح کے مانیٹرنگ کیمپس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ کورنگ نالے کے قریب جانےسے گریز کریں۔ اپنے بچوں کو بھی ندی نالوں کی طرف نہ جانے دیں ۔