اقلیتوں کوتمام سہولتیں فراہم کررہے ہیں،حبیب الرحمٰن گیلانی

August 12, 2022

لاہور(خبرنگار) متروکہ وقف ا ملاک بورڈ کے زیر اہتمام قومی مینارٹی ڈے کے موقع پر دیال سنگھ لائبریری ہال میں چیئرمین بورڈ حبیب الرحمن گیلانی کی زیر صدارت بین المذاہب تقریب منعقد کی گئی ۔چیئرمین بورڈ حبیب الرحمن گیلانی کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کے مطابق اقلیتوں کو تمام مراعات و سہولیات دی جا رہی ہیں ۔