صدر و جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بارکی کمشنر عامر خٹک سے ملاقات

August 12, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد وسیم خان بابر اور جنرل سیکرٹری محمد ارشد صابر مئیونے کمشنر عامر خٹک سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے ضلع کچہری میں سائلین،بار اور وکلاء کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پرکمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا، اس موقع پر صدر محمد وسیم خان بابر اور جنرل سیکرٹری محمد ارشد صابر مئیو نے کمشنر کو گلدستہ دیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔