ٹریفک کی روانی کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں،عباس مجید مروت

August 12, 2022

پشاور( کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ٹریفک نظام کا جائزہ لینے کیلئے شہر بھر کے تمام سیکٹرز کا دورہ کیا۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے مختلف پوائنٹس پر ٹریفک وارڈنز کی موجودگی کا جائزہ لیا اور شہریوں سے ٹریفک نظام سے متعلق مسائل بارے آگاہی حاصل کی جس کو شہریوں نے تسلی بخش قرار دیدیا جس پر ٹریفک نظام کی بلا تعطل روانی پر ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی کو سراہا اور ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں تاکہ شہریوں کو دوران سفر کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک حکام تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے اور شہر بھر کے فٹ پاتھوں پر قائم کئے جانے والے عارضی اور مستقل تجاوزات کا خاتمہ کریں تاکہ ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات درپیش نہ ہوں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے مزید کہا کہ بلا تعطل ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی