443 سکولوں کی رجسٹریشن کی تجدید،98کی اپ گریڈیشن

August 12, 2022

پشاور(خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کی ہدایات پر پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی (پی ایس آر اے) نے سکولوں کی رجسٹریشن اور تجدید سمیت ہلکا بستا اور سنگل کریکولم ایکٹ 2020 کے نفاذ کے لئے صوبہ بھر میں انسپکشن مہم پروگرام شروع کر دیا جس کے دوران اتھارٹی کی ٹیمیں رجسٹریشن اور تجدید سمیت ہلکا بستا اور سنگل کریکولم ایکٹ کے نفاذ کے لئے آگاہی سیشن منعقد کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں مالاکنڈ ریجن کے لئے منعقدہ پانچ روزہ پروگرم ختم ہوگیا جس میں سات سو سے زائد سکولوں کی رجسٹریشن،تجدید اور اپ گریڈیشن عمل میں لائی گئی۔منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس آر اے کبیر آفریدی کے زیر نگرانی مہم میں ضلع سوات،مالاکنڈ،دیر بالا،دیر پایان،بونیر،شانگلہ اور باجوڑ میں 443 سکولوں کی رجسٹریشن کی تجدید،98 کی اپ گریڈیشن جبکہ سو سے زائد سکولوں کی رجسٹریشن کی گئی سوات میں 246 سکولوں کی تجدید،50 کی اپ گریڈیشن اور 43 سکولوں کی رجسٹریشن، مالاکنڈ میں 70 سکولوں کی تجدید، 13 کی اپ گریڈیشن ، 10 سکولوں کی رجسٹریشن، دیر پایان میں 73 سکولوں کی تجدید، 10 کی اپ گریڈیشن اور 6 نئے سکولوں کی رجسٹریشن ، دیر بالا میں 13 سکولوں کی تجدید،4 کی اپ گریڈیشن 5 سکولوں کی رجسٹریشن ، بونیر میں 15 سکولوں کی تجدید،6کی اپ گریڈیشن اور 7 کی رجسٹریشن ، شانگلہ میں 16 سکولوں کی تجدید،10 سکولوں کی اپ گریڈیشن ،2 سکولوں کی رجسٹریشن جبکہ ضلع باجوڑ میں 11سکولوں کی تجدید،6 سکولوں کی اپ گریڈیشن اور 5نئے سکولوں کی رجسٹریشن کی گئی۔