کم کارڈیشین بننے کیلئے خاتون نے سرجری پر 48 لاکھ روپے لگا دیے

August 12, 2022

کم کارڈیشین جیسا نظر آنے کے لیے خاتون نے سرجری پر 48 لاکھ روپے خرچ کردیے اور اُن کا کہنا ہے کہ کہ لوگ یہ نہیں بتا سکتے کہ وہ جنوبی کوریا سے ہیں۔

28 سالہ چیری لی کا تعلق جنوبی کوریا سے ہے اور وہ کم کارڈیشین کو آئیڈیل مانتی ہیں اور اُن کا ماننا ہے کہ کم کارڈیشین دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چیری لی نے کہا کہ میں سرجری کے بعد پہلے سے بالکل مختلف نظر آتی ہے، میں اب مغربی خاتون لگتی ہوں جبکہ جنوبی کوریا میں میرے خاندان کے کچھ افراد مجھے پہچانتے بھی نہیں ہیں۔

چیری لی نے کہا کہ میں نے وہ شکل حاصل کرلی ہے جس کی مجھے ہمیشہ سے خواہش تھی اور مجھے خود پر کسی قسم کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے لیکن ہاں مجھے افسوس ضرور ہے کہ میں نے یہ سرجری انتی دیر سے کیوں کروائی۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے مزید سرجریز کے بارے میں نہیں سوچا ہوں کیونکہ میں اس شکل سے ہی بہت خوش ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبلبرازیلین ماڈل جینیفر پامپلونا نے کم کارڈیشین کی طرح بننے کے لیے 4 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے تھے۔

ماڈل نے گزشتہ 12 سال میں کارڈیشین کی طرح بننے کے لیے تقریباً 40 کاسمیٹک سرجریاں کروائی تھیں۔