دفعہ 144، شہریوں کو سمندر سے دور رکھنے کیلئے کارروائی جاری، متعدد افراد زیرحراست

August 13, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دفعہ 144کے تحت سمندر میں نہانے پر پابندی کے بعد ماڑی پور پولیس نے سمندر میں نہانے والوں کیخلاف کارروائیاں کرکے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا،جبکہ عوام کو سمندر سے دور رکھنے کے لئے کارروائیاں جاری ہیں،پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچاؤ کے لئے ، ماہر غوطہ خوروں کی مدد حاصل کرلی ہے، غوطہ خور ساحل سمندر پر موجود ہیں ، واضح رہے کہ تیز ہوائیں ، اور سمندر کی اونچی لہروں کے باعث سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کی گئی ہے ،ماڑی پور پولیس نے عوام کو 17اگست تک سمندر کے قریب آنے سے روکنے کے لئے مختلف راستوں پر پولیس اہلکار تعینات کردیئے ہیں، ماڑی پور پولیس کے مطابق عوام کوبذریعہ سوشل میڈیا سمندر سے دور رہنے اور نہانے کے حوالے سے آگاہی مہم بھی جاری رکھی ہے۔