ارشد ندیم اور نوح دستگیر کو صدارتی ایوارڈ دینے کی سفارش

August 13, 2022

برمنگھم (نصراقبال/ نمائندہ خصوصی) بین الصوبائی رابطہ کی وفاقی وزارت کی ہدایت پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے حکومت سے کامن ویلتھ گیمزمیں گولڈمیڈل حاصل کرنے والے نیزہ باز ایتھلیٹکس ارشد ندیم اور گولڈمیڈل ویٹ لفٹرنوح بٹ کو صدارتی ایوارڈ دینے کی سفارش کی ہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل ریٹائرڈ آصف زمان نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ میڈلز کھلاڑیوں کی وزیراعظم شہبازشریف سےملاقات کا اہتمام کیا گیا ہےجس میں کھلاڑیوں کو قومی اسپورٹس پالیسی کے تحت ملنے والی انعامی رقم دی جائے گی۔