احساس پروگرام کے ذریعے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کوتعاون فراہم کرنیکافیصلہ

August 13, 2022

لاہور (نیوزرپورٹر) سینیٹرڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سارہ احمد کے ہمراہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا۔اس موقع پر احساس پروگرام کے ذریعے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو تعاون فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بارے میں بریفنگ دی۔ سینیٹر ڈاکٹرثانیہ نشتر نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کیا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔