حکومت اس وقت کسی طور بھی انتخابات میں جانے کیلئے تیار نہیں، تجزیہ کار

August 14, 2022

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا موجودہ سیاسی حکمت عملی عمران خان کواگلے الیکشن میں کامیابی دلاسکے گی؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ موجودہ حکومت اس وقت کسی طور بھی انتخابات میں جانے کیلئے تیار نہیں،عمران خان کی مقبولیت کم نہ ہونے کا مطلب ہے عوام نے تحریک عدم اعتماد پر عدم اعتماد کردیا ہے۔