ڈائمنڈ جوبلی، ہم سب ایک، نفرت، فساد پھیلانے کی ہر کوشش ناکام بنائینگے، مریم اورنگزیب

August 14, 2022

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان کی 75 ویں سالگرہ پر ملک میں محبت اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی پرچم ہمارے اتحاد کی علامت ہے، ہم سب ایک ہیں، نفرت، تقسیم اور فساد پھیلانے کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے، آج پوری قوم پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی منا رہی ہے، ڈی چوک ہمیشہ احتجاج کیلئے استعمال ہوا لیکن آج یہاں نوجوان، بچے اور پولیس اہلکار یوم آزادی منا رہے ہیں۔