جشن آزادی کے موقع پر رات گئے شہر ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھا

August 14, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر )جشن آزادی کے موقع پر رات گئے شہر ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھا۔رات 12بجتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کاسلسلہ شروع ہو گیا جو وقفے وقفے سے جاری رہا۔جشن آزادی کے موقع پر ہفتہ کی شب گھروں سے نکلنے والے شہریوں کی بڑی تعداد کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہو گیا۔