عزیر بلوچ کی پانچ مقدمات میں ضمانت کی درخواست مسترد

August 14, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت نے عزیر بلوچ کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے عزیر بلوچ کی پانچ مقدمات میں ضمانت کی درخواست مسترد کردی ۔ پولیس کے مطابق عزیر بلوچ کے خلاف 2012 میں تھانہ کلاکوٹ میں مقدمات درج ہوئے، مقدمات لیاری آپریشن کے دوران درج ہوئے۔