سرکاری سکولوں میں کتب کی عدم فراہمی پر طلبا کو پریشانی کا سامنا

August 14, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)سرکاری سکولوں میں کتب کی فراہمی میں تاخیرسےطلبا کو شدید پریشانی کا سامنا ، صوبے بھر میں حکومتوں کی تبدیلی کی وجہ سے محکمہ سکول بھی سست روی کا شکار ہوگیا، تاحال مفت کتابوں کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی ، چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کتابیں طلباء کو دستیاب نہیں۔