کورنگی ندی پر ساڑھے 5 ارب روپے کی لاگت سے فلائی اوور بنایا جائیگا، مرتضیٰ وہاب

August 15, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورنگی ندی کے اوپر ساڑھے 5 ارب روپے کی لاگت سے فلائی اوور بنانے اور بارشوں سے تباہ ہونے والی سڑکوں کے لئے حکومت سندھ نے ڈھائی ارب روپے کی منظوری دے دی ہےاور ان سڑکوں کی بحالی کا کام فوری شروع کیا جائے گا جام صادق علی پل کی مرمت اور بحالی کا کام بھی شروع کیا جا رہا ہے، ملیر ایکسپریس وے پر تیزی سے کام جاری ہے، 65 کروڑ روپے کی لاگت سے بلوچ کالونی سے قیوم آباد آنے والی دونوں سڑکیں تعمیر کی جائیں گی جبکہ شاہراہ لیاقت اور میوہ شاہ سڑک کا کام بھی شروع کیا جا رہا ہے، یہ بات انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔