پاکستان کا قیام ایک معجزہ ہے جو ہمارے آبائو اجداد کی قربانیوں سے ممکن ہوا

August 15, 2022

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق ڈپٹی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سابق سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کوئٹہ محمد صدیق قریش نے75ویں یوم آزادی پاکستانکے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہےکہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی۔ 14اگست 1947ء کو پاکستان کا قیام ایک معجزہ ہے جو ہمارے آبائو اجداد کی قربانیوں سے ممکن ہوا۔ اب یہ ہمارا فرض ہے کہ اسے پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے اور ملک کی اجتماعی ترقی کیلئے تعلیم اہم عناصر میں سے ایک ہے۔اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔