نوسر باز بینک سے 7ہزار یورو لے کر نکلنے والے شہری کو لوٹ کر فرار

August 15, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ انڈسٹریل ایریا میں چار نوسر باز بینک سے 7ہزار یورو لے کر نکلنے والے شہری کو سات ہزار یورو کے علاوہ دیگر اشیاءسے محروم کرکے چلتے بنے۔ پولیس نے فراڈ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے، تھانہ آئی نائن پولیس کو فرحان نے بتایاکہ کیو مارکیٹنگ کے مالک ضیاالحق نے سات ہزار یورو کا چیک کیش کروانے کے لیے اپنے ملازم سہیل کو دیاجو بینک سے رقم لے کر نکلا تو بنک کے باہر اس کو ایک شخص ملا، جو ساتھی کی مدد سے اسکی رقم لے کر غائب ہوگئے۔