پشاور،سبزوں اور پھلوں کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہونے لگا

August 15, 2022

پشاور (وقائع نگار ) ڈالر اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود صوبائی دارلحکومت پشاور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور ان اشیاء کی قیمتیں کم ہونے کی نام نہیں لے رہی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں بے بس دکھائی دینے لگی جبکہ دکانداروں اور ریڑھی بانوں نے من پسند قیمتیں لگا کر شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا بازار گرم کر رکھا ہے شہر کے بازاروں میں ٹماٹر،پیاز،سبز مرچ،لہسن،کچالو،ادرک لیموں،ٹینڈا اور پھل آم،خرمانی،الوچہ،سیب اور دیگر پھلوں کی قیتمیں سرکاری نرخ نامہ کے بر عکس فروخت کا سلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 30 سے 60روپے اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس پر انتظامیہ نے چھپ سادھ لی ہے شہریوں نے منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔