بارسلونا: پاکستانی کمیونٹی کا قونصل جنرل پاکستان مرزا سلمان بابر بیگ کے حق میں مظاہرہ

August 15, 2022

بارسلونا(جواد چیمہ)بارسلونامیں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے قونصل جنرل پاکستان مرزا سلمان بابر بیگ کے حق میں قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ جہاں بھی ظلم ہو گا ہم وہاں کھڑے ہوں گے،قونصلیٹ ہم پاکستانیوں کا اپنا ادارہ ہے، ہمارے ملک کا وقار ہے۔