یارکشائر واٹر نے بھی ہوس پائپ پر پابندی کا اعلان کردیا

August 15, 2022

لیڈز (افتخار کلوال) لیڈز کے رہاشیوں کے لیے یارکشائر واٹر نے ہوس پائپ پر پابندی کا اعلان کیا ہے،یارکشائر واٹر انگلینڈ اور ویلز کی پانچویں کمپنی بن گئی ہے جس نے ہوس پائپ پر پابندی کا اعلان کیا ہے کیونکہ برطانیہ میں گرمی اور خشکی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،کمپنی کے 50لاکھ سے زیادہ صارفین ہیں،پابندیاں 26اگست سے لاگو ہو رہی ہیں۔ یارکشائر واٹر کے ڈائریکٹر نیل ڈیوس نے کہا کہ طویل گرمی کی لہر نے حالات خراب کر دیئے ہیں،پانی کے استعمال کو کم کرنے کے لیے ہوس پائپ پرپابندی ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ یارکشائر کے کچھ حصوں میں 130سال سے پہلے جتنی ریکارڈ کم بارش ہوئی ہے، "گرم، خشک، موسم کا مطلب ہے کہ یارکشائر کے دریا کم ہو رہے ہیں اور ہمارے آبی ذخائر سال کے اس وقت کی توقع سے 20 فیصد کم ہیں،ہم پابندیوں سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے خشک سالی کی منصوبہ بندی کے طور پر پابندی ضروری ہے،ہم آبی ذخائر کی سطح، موسم کی پیشن گوئی اور دیگر ماحولیاتی تبدیلیوں کی قریب سے نگرانی کر رہے ہیں تاکہ بوقت ضرورت مزید اقدامات کیے سکے،لاگو کردہ پابندیوں کے مطابق شہریوں پر باغات کو پانی دینے،گاڑیوں کو صاف کرنے،سوئمنگ پولز میں ڈالنے اور گھروں کو صاف کرنے کے لیے ہوس پائپ استعمال کرنے پر پابندی ہے،وائلڈ لائف ٹرسٹ نے فطرت اور دریاؤں کے تحفظ کے لیے انگلینڈ بھر میں ہوس پائپ پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔