عمران خان نے حفیظ جالندھری کی آواز میں قومی ترانہ شیئر کردیا

August 15, 2022

حفیظ جالندھری کا سب سے بڑا کارنامہ شاہنامہ اسلام ہے جو چار جلدوں میں شائع ہوا۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اردو زبان کے معروف شاعر، قومی ترانے کے خالقابو الاثر حفیظ جالندھری کی آواز میں قومی ترانہ شیئر کیا گیا ہے۔

ابو الاثر حفیظ جالندھری کی آواز میں قومی ترانے کو سُن کر انٹرنیٹ صارفین کمنٹ باکس میں جذباتی نظر آ رہے ہیں۔

عمران خان کی اس ویڈیو کو انسٹاگرام صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اردو زبان کے معروف شاعر ابو الاثر حفیظ جالندھری ناصرف پاکستانی بلکہ آزاد کشمیر کے ترانے کے بھی خالق ہیں۔

حفیظ جالندھری نے یہ خوبصورت قومی ترانہ احمد جی چھاگلہ کی دھن پر تخلیق کیا تھا اور حکومت پاکستان نے اسے 4 اگست 1954ء کو قومی ترانے کے طور پر منظور کیا تھا۔