مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد، کنویں میں گر کر مزدور جاں بحق

August 16, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں 4 افراد ،کنویں میں گر کر مزدور جاں بحق ہو گیا،تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود نورانی ہوٹل کے قریب زیر تعمیر مکان میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے دو مزدوروں کی حال غیر ہوگئی جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انکی موت کی تصدیق کر دی ،متوفی کی شناخت 47 سالہ امام بخش جبکہ دوسرے کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ، قائد آباد یونس چورنگی کے قریب واقع گارمنٹس فیکٹری میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 52 سالہ شاہد جاں بحق ہوگیا، متوفی لانڈھی کا رہائشی تھا ، بھینس کالونی موڑ نجی بینک کے قریب باڑے میں کرنٹ لگنے سے 27 سالہ عدنان جاں بحق ہوگیا ،نارتھ ناظم آباد بلاک ایل اسماعیل پلازہ کے قریب کام کے دوران کنویں میں گر کر مزدور 30 سالہ طاہر جاں بحق ہوگیا۔