پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈ پہلا ون ڈے کرکٹ میچ آج ”جیو سوپر“ سے براہ راست نشر ہوگا

August 16, 2022

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان بمقابلہ نیدر لینڈ پہلا ون ڈے کرکٹ میچ 16 اگست کو نیدرلینڈ کے شہر روٹرڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ یہ مقابلہ منگل کوشائقین کرکٹ کیلئے براہ راست نشر کرے گا۔ تین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 18 / اگست اور تیسرا 21/ اگست کو دوپہر دو بجے نشرہوگا۔