پشاور کی ترقی میں بلدیاتی ملازمین کا اہم کردار ہے، حاجی زبیر علی

August 16, 2022

پشاور ( وقائع نگار ) مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے پشاور کی ترقی میں بلدیاتی ملازمین کا اہم کردا ر ہے جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا،کیپٹل میٹروپولیٹن کے ملازمین کو پلاٹ فراہم کرینگے ، محرم الحرام میں ڈیوٹی سرانجام دینے والوں کو ایواڈ دئیے جائینگےان خیالات کا اظہار انہوں نے یونائٹیڈ میونسپل ورکرز کے چیئرمین ملک نوید ، جنرل سیکرٹری وقار علی شاہ اوردیگر کابینہ کو مبارک دینے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا حاجی زبیر علی نے کہاکہ بلدیاتی ملازمین کو چھت میسرکرناترجیح ہے، خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلدیاتی ملازمین کیلئے اپنی زمین کے نام سے منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جس کیلئے 800 کنال کی زمین پشا ور کے دومقامات جن میں پیر زکوڑی فلائی اوورنادرن بائی پاس او ر چمکنی کی حدودمیں لی جائیں گی پیسے ملازمین کے ہائو س سبسڈی سے کاٹے جائینگے اور کوشش کرینگے کہ ملازمین پر ایکسٹر ا بوجھ نہ ڈالیں،انہوں نے کہاکہ محرم الحرام میں امن کی فضا برقرار رکھنے کے حوالے سے جن بلدیاتی ملازمین نے ڈ یوٹی سرانجام دی ہیں انکو اوررٹائم اور ایوارڈ دئیے جائینگے جبکہ انکے ساتھ ساتھ ریسیکیو ، 1122 ، پولیس ،محکمہ سوئی گیس ،واپڈا ، ڈبلیو ایس ایس پی اوردیگرمحکموں کے اہلکار جنہوں نے ڈیوٹی سرانجام دی انکو ایوارڈ سے نوازا جائیگاجس کے لیے ایک پروگرام سٹی کونسل میں انعقاد کیاجائیگا ، اس موقع پر یونائٹیڈ میونسپل ورکرز کے چیئرمین ملک نوید نے مئیر پشاور کا شکریہ اداکیا اور کیپٹل میٹروپولیٹن ملازمین کو پلاٹ کے اعلان پرانکا شکریہ اداکیا اورکہاکہ خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلدیاتی ملازمین کے بچوں کیلئے ایسا اعلان کیاگیا ہے اسےتاریخ میں سنہر ے الفاظ میں یا درکھاجائیگا ،