خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن انتخابات ‘سعید خان چیئرمین منتخب

August 16, 2022

پشاور(جنگ نیوز)خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال 2022.26 ءکیلئے سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں ہوئے ۔ لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں انتخابات پاکستان ہاکی فیڈریشن کے افضل اور ممبر رحیم خان کی نگرانی میں ہوئے ۔انتخابی اجلاس میں ڈی آئی خان سے محمد شعیب ‘بنوں سے یونس خان ‘کوہاٹ سے منظور احمد سادات ‘چارسدہ سے عبداللہ ‘پشاور سے سید ظاہر شاہ ‘ہدایت اللہ ‘نوشہرہ سے ملک ظاہر ‘ہری پور سے حق نواز ‘مردان سے محمد سعید خان ‘لوئر دیر سے اعجاز خان ‘بونیر سے ڈاکٹر لیاقت ‘ملاکنڈ سے سجاد خان ‘سوات سے ملک ودان اورصوابی سے حسن بادشاہ نے شرکت کی ۔ ایبٹ آباد سے اولمپین نعیم اختر ایمرجنسی میں کراچی میں ہونے کی وجہ سے ویڈیو کال کے ذریعے شریک ہوئے ۔ اجلاس میں ہر نمائندے نے اظہار خیال کیا اور متفقہ طور پر محمد سعید خان کو صوبائی چیئرمین ‘سید محمد ظاہر شاہ صوبائی صدر ‘منظور احمد سادات سینئر نائب صدر ‘ملک ودان نائب صدر ‘حق نواز نائب صدر ‘ہدایت اللہ جنرل سیکرٹری ‘یونس خان جوائنٹ سیکرٹری اور عبداللہ خزانچی قرار پائے ۔ ایگزیکٹو کمیٹی میں محمد شعیب تھیم ‘سجاد خان ‘ملک ظاہر خان ‘ڈاکٹر لیاقت ‘اعجاز خان ‘حسن بادشاہ اور نعیم اختر شامل ہیں ۔ انتخابات کے موقع پر سپورٹس ڈائریکٹوریٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے اسد خان اور خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری امجد بھی موجود تھے ۔