عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

August 17, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی، عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 18 جون کو عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا تھا، شہری عبد الاحد کی جانب سے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دائر کی گئی تھی، عامر لیاقت کے ورثاء نے پوسٹ مارٹم کرانے کی مخالفت کی تھی، مرحوم عامر لیاقت حسین کے ورثا کے وکیل نے موقف دیا کہ عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق آرڈر ختم کردیا گیا، سابق اہلیہ بشری بی بی نے کہا کہ کسی نے ہم پر جائداد کا الزام لگایا کسی نے کچھ کہا، ہم یہ چاہتے تھے کہ ان کی لاش کی تضحیک نا ہو، دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے، سزا دلوا کر رہیں گے۔