اسلامک گیمز، پاکستانی تیر انداز عمدہ کارکردگی دکھا کر راؤنڈ آف 32 میں

August 17, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کونیا ترکیہ میں اسلامک یکجہتی گیمزتیر اندازی میں پاکستان کی اُم کلثوم اور کرن محمد ابتدائی راؤنڈ میں بہتر رینکنگ کی بنیاد پر ٹاپ 32 میں براہ راست جگہ حاصل کرنے میں کام یاب رہیں جبکہ سعدیہ مائی نے پہلے ایلیمینشن راؤنڈ میں متحدہ عرب امارات کی عائشہ العلی کو 3-7 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔