امریکی سفیر کی ایئر چیف سے ملاقات، دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

August 17, 2022

اسلام آباد (اے پی پی)پاک فضائیہ کے سر براہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سےامریکی سفیر ٹر ڈونلڈ بلوم نے انکے دفترمیں ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ باہمی و دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں شخصیات نے خاص طور پر تربیت اور آپریشنل شعبوں میں فوجی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور حالیہ برسوں کے دوران پاک فضائیہ کی بالخصوص خودانحصاری کے میدان میں غیر معمولی ترقی کی تعریف کی۔ انہوں نے علاقائی امن کے فروغ کے لئے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔