بارشوں اورسیلاب سے زراعت کا شعبہ تباہ ہوچکا ہے‘ ملک نصیرشاہوانی

August 17, 2022

کوئٹہ(پ ر)زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان کے چیئرمین/بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی نے کہاہے کہ شدیدبارشوں اورسیلابی ریلوں کے باعث زراعت کاشعبہ تباہ ہوچکاہے تیار فصلیں ‘باغات‘ بندات ،ٹیوب ویل،شمسی پلیٹ سمیت سب کچھ سیلابی ریلوں کی نذرہوچکاہے رکن صوبائی اسمبلی نے زمینداروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بجلی کے کھمبے گرچکے ہیں جبکہ مال مویشی موذی بیماری کے باعث مررہے ہیں جس کے نتیجے میں زمیندارنان شبینہ کومحتاج ہوگئے ہیں 20اگست کو ایکشن کمیٹی کااجلاس طلب کیاہے جس میں آئندہ کالائحہ عمل طے کیاجائے گا اجلاس میں جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی ،وائس چیئرمین حاجی ولی محمدرئیسانی ،حاجی نوراحمدبلوچ سمیت دیگر شرکت کرینگے۔