غیرقانونی ہائوسنگ سکیم بنانےکے الزام میں مقدمہ درج

August 17, 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر) غیرقانونی ہائوسنگ سکیم بنانے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،ڈائریکٹر پلاننگ محسن رضا نے پولیس کواستغاثہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزمان شوکت ،شریف اورفخر اسلام نے ملی بھگت کرتے ہوئے غیرقانونی ہائوسنگ سکیم لینڈ سب ڈویژن بنالی جو نسیم گارڈن کے نام سے لوٹ مارکررہے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔