پولٹری شاپ سے 800 کلو بیمار اور مردہ مرغیاں برآمد، 2 افراد گرفتار

August 17, 2022

ملتان ،ماچھیوال(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے کھاد فیکٹری کے قریب پولٹری شاپ سے 800 کلو گرام بیمار اور مردہ مرغیاں برآمد کر کے تلف کر دیں جبکہ مقدمہ درج کر کے 2 افراد کوگرفتار کر لیا گیا تفصیل کے مطابق ملتان میں پولٹری شاپ پر چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں بیمار اور مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کرلیا گیا۔ سلاٹر کونز کی عدم موجودگی اور ورکرز کے ٹریننگ سرٹیفیکیٹس کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کیا گیا،مردہ مرغیاں ہوٹلوں اور شوارما شاپس پر سپلائی کی جانی تھیں، پولیس نے مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے 2 افراد کو گرفتار کرلیا،علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیم نے بوریوالا میں مصالحہ جات یونٹ پر چھاپہ مارا جہاں ٹیسٹ کے دوران سرخ مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ پائی گئی، پیکنگ کیلئے معروف برانڈ کا پیکنگ میٹریل استعمال کیا جارہا تھا،جعلی برانڈنگ کرنے پر فوڈ بزنس مالکان کیخلاف مقدمہ درج کروادیا گیا، ہلدی پاؤڈر کے سیمپل لے کر مزید جانچ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے،ماچھیوال سے نامہ مگار کے مطابق موقع پر 600کلو مضر صحت سرخ مرچ اور ہلدی پائوڈر برآمد کیا گیا ہے۔