سپیشل پولیس فورس کے اہلکاروں کامستقلی کیلئے مظاہرہ

August 17, 2022

پشاور (لیڈی رپورٹر)مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سپیشل پولیس فورس کے اہلکاروںنے مستقلی کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرہ کیا جسمیں کثیر تعداد میں اہلکاروںنے شرکت کی جنہوںنے پلے کاردز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں سپیشل پولیس فورس میں تعینات کئے گئے تھے جو 9618اہلکار مستقل ہو گئے جبکہ صوبے کے مختلف اضلاع میں بعض غریب اہلکار مستقلی سے محروم رہ گئے اور ان اہلکاروں نے ایک سال تک قوم و ملک کی خدمت کی 14جنوری2021کو ائی جی اسٹبلیشمنٹ خیبر پختونخوا نے ایک لیٹر کیا تھا کہ جسمیں واضح طور پر لکھا تھا کہ جتنے بھی سپیشل فورسز کے باقی رہہ جانے والے اہلکاروں کو مستقل کیا جائے اور یہ لیٹر پورے صوبے پر لاگو ہے اور ساتھ میں کہا گیا تھا کہ مطلوبہ سپیشل فورسز جسکی ابھی تک نوکری مستقل نہیں ہوئی اسکا ریکارڈ ایک ہفتے کے اندر اندر مجھے ارسال کریں اسکے بعد ہمیں سپیشل فورسز کے تعینات نہہ ہونے کے کیسز نہ بھیجے تاہم اسکے بعد خیبر پختونخوا کے تمام ضلاع میں ان اہلکاروں کا ڈیٹا اکٹھا کر کے جو مستقل نہیں ہوئے تھے جن کو ہوم ڈپارٹمنٹ 16/03/2021کو ارسال کیا گیا جبکہ ہوم ڈپارٹمنٹ نے ہمارے لیٹر کو اگے ارسال نہیں کیا اور واپس کیا انہوںنے مطالبہ کیا کہ ہم پر رحم کر کے مستقلی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔