ملازمین کو بحال نہ کرنے کیخلاف نیشنل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا یوم سیاہ

August 18, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) نیشنل جوائنٹ ایکشن کمیٹی بحالی ملازمین نے 16ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کو بحال نہ کئے جانے کیخلاف بدھ کو یوم سیاہ منایا۔ نیشنل پریس کلب میں سیمینار سے قائدین نے کہا کہ 1996ء میں بھرتی برطرف ملازمین کو 2009ء میں پی پی حکومت نے صدارتی آرڈیننس سے بحال کیا جسے بعد میں ایکٹ آف پارلیمنٹ بھی بنا دیا گیا۔ 17اگست 2021ء کو ایکٹ کالعدم قرار دیا گیا تو ان ملازمین کو نکال دیا گیا۔ 17دسمبر 2021ء کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سپریم کورٹ نے تمام ملازمین کو بحال کر کے 3ماہ میں مراعات دینے کا حکم دیا لیکن 9ماہ گزرنے کے باوجود کسی ادارے نے تاحال مراعات بحال نہیں کیں۔