ٹرین کی ڈائننگ کار میں خواجہ سراؤں کا ناچ گانا، وزیر ریلوے کا ایکشن

August 18, 2022

لاہور (نمائندہ جنگ) نجی انتظام میں چلنے والی ٹرینوں میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے بعد نچلتی ٹرین کی ڈائننگ کار میں خواجہ سراؤں کے ناچگانے کی ویڈیوبھی منظر عام پر آگئی ہے جس پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دینے اور ٹرین کی کمرشل منیجمنٹ پرائیویٹ آپریٹرکو شوکاز نوٹس دینے اور مناسب جواب نہ ملنے پر لائسنس کینسل کر کے بلیک لسٹ کرنے کا حکم دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین تیز گام کی ڈائننگ کار میں نجی انتظامیہ کی جانب سےمسافروں اور ٹرین انتظامیہ کا دل بہلانے کے لیے خواجہ سراؤں کا ناچ گانا کرایا اور بتایا گیا ہے کہ یہ سلسلہ کچھ عرصہ سے جاری ہے جس کا ریلوے انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا تھا ۔