اکبر پورہ واٹر فلٹر سکیم بحال کر دی گئی

August 19, 2022

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ضلع نوشہرہ کے صدر صاحبزادہ حمزہ پرویز نے اکبر پورہ واٹر فلٹر سپلائی سکیم کے ذمہ واجب الادا بقایاجات کی رقم اپنی جیب سے جمع کروا دی جس پر کئی ماہ سے بند واٹر فلٹر سکیم بحال کر دی گئی۔ ڈسٹرکٹ انصاف کمیٹی ضلع نوشہرہ کے سابق چیئرمین سید سبز علی شاہ ،مسلم لیگ اکبر پورہ کے سینئر نائب صدر ملک اکرم خان، ویلیج کونسل ٹو اکبر پورہ کے چیئرمین ملک قاسم خان، سماجی کارکن ملک جنید خان اور باجوڑ اتحاد کے رہنما تاج ولی خان نے صاحبزادہ حمزہ پرویز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ کے لوگوں کی طرف سے صاحبزادہ حمزہ پرویز کے عوام دوست جذبہ کو سراہا جا رہا ہے۔