ملزمان کی ضمانت پررہائی کی استدعا مسترد

August 19, 2022

پشاور(نیوز رپورٹر)پشاور کی چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے اغواء کے الزام میں گرفتار دوبھائیوں کی درخواست ضمانت خارج کرکے ملزمان کو جیل میں بندھ رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ استغاثہ کے مطابق گرفتارملزمان جلال اور عیسیٰ پر الزم ہے کہ انھوں نے 24جولائی 2022کو تھانہ رحمان کی حدود میں مسمی(خ) کو اغواء کیاتھا، جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزما ن کو گرفتار کرکے ان کے خلاف دفعہ 365کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ملزما ن نے اپنی گرفتاری کے خلاف سیشن کور ٹ میں درخواست ضمانت دائر کررکھ تھی، گزشتہ رو ز عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزما ن کی درخواست ضمانت خار ج کرکے ملزمان کو جیل میں بندھ رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ۔