پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا حکومت نے گریڈ سترہ کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز سمیت چودہ افسران کے تبادلے کردیئے ہیں، محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ خیبرپختونخوانے افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹرائیبل سب ڈویژن لکی مروت گوہرعلی کو اسسٹنٹ کمشنر لکی مروت، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیراہ خیبر،آفتاب احمد ٹو کو اسسٹنٹ کمشنر بائیزئی مومند،سیکشن آفیسر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نور شیر کو اسسٹنٹ کمشنر شیرینگل دیر اپر، اسسٹنٹ کمشنر چارباغ سوات منیر احمد خان کوہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اسسٹنٹ کمشنر لکی مروت سلطان نورالدین کو اسسٹنٹ کمشنر چارباغ سوات، اسسٹنٹ کمشنر لعل قلعہ دیر لوئر باقر علی کو سیکشن آفیسر ایری گیشن، اسسٹنٹ کمشنر لدھا اپر ساؤتھ وزیرستان محمد شادمان صافی کو اسسٹنٹ کمشنر لعل قلعہ دیر لوئر،شاہ نوید کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو دیر اپر، شہزاد احمد عباسی کو سیکشن آفیسر ریلیف، سمیر امحسود کو سیکشن آفیسر انرجی اینڈ پاور، فرہاد اللہ کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹو ادینزئی چکدرہ، تعیناتی کے منتظر محمد اسامہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹو ایبٹ آباد، ذیشان اقبال سیکشن آفیسر ہوم اینڈ ٹرائیبل آفیسر جبکہ محمد اشفاق عالم کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر روڈکوہی ڈیرہ اسماعیل خان تعینات کر دیا گیا ہے۔